ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یڈیورپانے میدان سے ہٹنے والے چندر شیکھر کو غدار قرار دیا

یڈیورپانے میدان سے ہٹنے والے چندر شیکھر کو غدار قرار دیا

Thu, 01 Nov 2018 21:24:16    S.O. News Service

بنگلورو، یکم نومبر (ایس او نیوز) سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا نے رام نگرم اسمبلی حلقے میں مقابلے سے ہٹنے بی جے پی امیدوار چندر شیکھر کے فیصلے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چندر شیکھر کو غدار قرار دیا۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یڈیورپانے کہاکہ ایسے مرحلے میں جبکہ انتخابات کوصرف 48 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں پارٹی امیدوار کی طرف سے مقابلے سے ہٹنے کا اعلان سراسر داغا بازی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چندر شیکھر نے بھاری رقم کے لالچ میں آکر یہ حرکت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ رام نگرم کی صورتحال پر پارٹی سنجیدگی سے غور کررہی ہے، یہ طے کیاجائے گا کہ اس حلقے سے کسی آزاد امیدوار کی تائید کی جائے یا نہیں ، انہوں نے کہا کہ 25 دن پہلے چندر شیکھر پارٹی میں شامل کیوں ہوئے اور اچانک اس طرح پارٹی کو انہوں نے دھوکہ کیوں دیا۔ یہ پارٹی اب تک سمجھ میں قاصر ہے۔ انہوں نے کہاکہ چندر شیکھر نے انتخاب کے لئے جو کچھ بھی مانگا تھا پارٹی نے دیا تھا۔ لیکن عین انتخابات سے قبل انہوں نے پارٹی سے دھوکہ کرکے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلیا ۔

چندر شیکھر کے اس الزام کو یڈیورپانے غلط قرار دیا کہ انتخابی مہم چلانے کے لئے انہوں نے یڈیورپا کو بارہا فون کیاتھا ، لیکن یڈیورپا کی طرف سے کوئی جواب ملنا تو دور بلکہ انہوں نے فون بھی نہیں اٹھایا۔ یڈیورپانے رام نگرم میں بی جے پی کو جس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا اسے پارٹی کی بدقسمتی سے تعبیر کیا۔


Share: